نیتن یاہو کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہونے کا امکان

نیتن یاہو کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہونے کا امکان

عالمی عدالتِ جرائم کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع گیلینٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی درخواست دائر کردی ہے۔
نیتن یاہو کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہونے کا امکان

Webdesk

|

11 Sep 2024

دی ہیگ: جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا عرپورٹس کے مطابق عالمی عدالتِ جرائم کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع گیلینٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی درخواست دائر کردی ہے۔

پراسیکیوٹر نے اپنی درخواست میں کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو، وزیرِ دفاع گیلینٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے رہنمائوں یحییٰ سنوار اور محمد دیف کے بھی فوری وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ کا فوری اجرا اس لیے ضروری ہے تاکہ مبینہ جنگی جرائم جاری رکھتے ہوئے وہ تفتیش یا عدالتی کارروائی میں رکاوٹ یا اسے خطرے میں نہ ڈالیں۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں بھی، کریم خان نے اعلان کیا تھا کہ عالمی عدالت جرائم جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری طلب کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ وارنٹِ گرفتاری کے اجرا کے لیے جولائی میں دائر کردہ درخواست میں کریم خان نے حماس کے 3 رہنماں یحیی سنوار، محمد دیف اور اسماعیل ہنیہ کو نامزد کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!