نیتن یاہو کی ایک بار پھر ایران دھمکی

نیتن یاہو کی ایک بار پھر ایران دھمکی

یہ صورتِ حال مشرقِ وسطی میں طاقت کے توازن اور سیاسی حکمتِ عملی کو نئی شکل دینے کا اشارہ دے رہی ہے۔
نیتن یاہو کی ایک بار پھر ایران دھمکی

Webdesk

|

24 Apr 2025

تل ابیب : اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہاہے کہ ایران، اسرائیل کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور پوری دنیا کے لیے بھی خطرناک ہے۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ایران کے اس خطرے کا مقابلہ کرتی رہے گی، خواہ اسرائیل کو اکیلے ہی کارروائی کیوں نہ کرنا پڑے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ "اگر ہمیں اکیلے کھڑا ہونا پڑا تو ہم کھڑے ہوں گے، لیکن جیت کی کوشش سے پیچھے نہیں ہٹیں گے"۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا خطرہ صرف اسرائیل کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات جیسے جیسے اپنے فیصلہ کن مرحلے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

 ویسے ویسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے درمیان واضح اور شدید اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔

 یہ صورتِ حال مشرقِ وسطی میں طاقت کے توازن اور سیاسی حکمتِ عملی کو نئی شکل دینے کا اشارہ دے رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!