نیویارک میں کفایہ پہننے پر خاتون نے مسلم لڑکے کو دہشت گرد قرار دے کر ہراساں کیا

نیویارک میں کفایہ پہننے پر خاتون نے مسلم لڑکے کو دہشت گرد قرار دے کر ہراساں کیا

لڑکے نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
نیویارک میں کفایہ پہننے پر خاتون نے مسلم لڑکے کو دہشت گرد قرار دے کر ہراساں کیا

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2024

نیویارک میں ایک پریشان کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اوبر کے ڈرائیور مصطفیٰ محمد کو فلسطینی رومال ’کفایہ‘پہننے پر ہراساں کیا اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت ویلیری سیبگ کے نام سے ہوئی، جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ بروکر ہے، اُس نے کھانا آرڈر کیا تو مصطفیٰ محمد کھانا لے کر پہنچا جس پر خاتون نے کفایہ دیکھ کر اُسے دہشت گرد قرار دیا۔

معاملہ اُس وقت مزید بڑھ گیا جب سیبگ اپنی کار میں محمد کا پیچھا کرتی رہی اور اُسے درمیان میں روک کر ہراساں کرتی رہی۔ یہاں تک کہ اس نے ٹکر مارنے کی بھی کوشش کی۔

محمد نے واقعے کی ویڈیو اپنے TikTok اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ جس کو دیکھنے والے شدید غم و غصے میں آئے اور انہوں نے لڑکی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!