پہلگام حملہ، بھارت نے بالآخر غلطی کا اعتراف کرلیا

پہلگام حملہ، بھارت نے بالآخر غلطی کا اعتراف کرلیا

انٹیلیجنس اور سیکیورٹی کی ناکامی تھی
پہلگام حملہ، بھارت نے بالآخر غلطی کا اعتراف  کرلیا

ویب ڈیسک

|

25 Apr 2025

پہلگام حملہ: بھارتی حکومت نے سکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ناکامی تسلیم کر لی۔

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد انٹیلیجنس اور سکیورٹی کی سنگین ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

یہ اعتراف متاثرہ افراد کے لواحقین اور اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید کے بعد سامنے آیا۔ یہ حملہ منگل کے روز اس وقت پیش ازآیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے پہلگام میں سیاحوں کے ایک گروہ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

بدھ کے روز نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں آل پارٹی اجلاس بلایا گیا، جس میں حکام نے حملے سے متعلق "سکیورٹی کی کوتاہیوں" کا اعتراف کیا۔

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے انڈین ایکسپریس سے گفتگو میں کہا: "ہم نے سکیورٹی کی ناکامی کا معاملہ اٹھایا۔ تین تہوں پر مشتمل سکیورٹی نظام ہونے کے باوجود ایسی کوتاہی کیسے ہو سکتی ہے؟" راہول گاندھی نے بھی سوال اٹھایا کہ "ایک ہزار کے قریب افراد اس مقام پر کیسے جمع ہو گئے جبکہ پولیس کو خبر تک نہ ہوئی؟" عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ جائے وقوعہ پر مناسب سکیورٹی انتظامات موجود نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ امرناتھ یاترا کے لیے کھولے جانے والا تھا، مگر یہ اپریل سے ہی عوام کے لیے کھلا تھا اور سکیورٹی اداروں کو اس کی اطلاع یا منظوری حاصل نہیں تھی۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر کرن رجیجو نے اعتراف کیا کہ حکومت نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔

  ناقدین نے واقعے کے بعد حکام کی ناقص اور تاخیر سے ہونے والی کارروائی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے وقوعہ پہاڑی علاقے میں واقع ہے، جو پیدل 45 منٹ کے فاصلے پر ہے، اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی واضح ایس او پیز موجود نہیں تھیں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے سکیورٹی پروٹوکول کی ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔

انڈین نیشنل کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام واقعے میں انٹیلیجنس کی ناکامی اور سکیورٹی غفلت کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!