پہلگام حملے پر بھارت نے پاکستان کیخلاف کیا اقدامات اٹھائے؟

پہلگام حملے پر بھارت نے پاکستان کیخلاف کیا اقدامات اٹھائے؟

بھارت نے پاکستان کے خلاف سفارتی اور معاہداتی اقدامات کا اعلان کر دیا
پہلگام حملے پر بھارت نے پاکستان کیخلاف کیا اقدامات اٹھائے؟

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2025

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف متعدد سخت سفارتی اور معاہداتی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ ان اقدامات میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی، اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر کی بندش، نیز پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی کارروائیاں معطل کرنے کے فیصلے شامل ہیں۔

سندھ طاس معاہدہ معطل، بارڈرز بند

بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی رابطوں کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن بند، سفارتی عملہ واپس بلایا

بھارت نے نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیز، اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتی عملے کی تعداد کم کرتے ہوئے انہیں واپس بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ب

ھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، اب پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

48 گھنٹوں میں پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

ان اقدامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات انتہائی کمزور ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، صورتحال کے مزید بگڑنے سے خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!