پاکستان کو اسلامی ملک نہیں سمجھتے اور نہ ہی اُس سے اسلام سیکھتے ہیں، مفتی شمائل

پاکستان کو اسلامی ملک نہیں سمجھتے اور نہ ہی اُس سے اسلام سیکھتے ہیں، مفتی شمائل

بھارت میں بہت سارے غیرمسلم اسلام و پاکستان کو بلاوجہ آپس میں جوڑتے ہیں جبکہ پاکستان اسلامی ملک نہیں ہے، بھارتی اسکالر
پاکستان کو اسلامی ملک نہیں سمجھتے اور نہ ہی اُس سے اسلام سیکھتے ہیں، مفتی شمائل

ویب ڈیسک

|

27 Dec 2025

بھارت کے حال ہی میں مشہور ہونے والے معروف عالم دین مفتی شمائل نے کہا کہ بھارت میں موجود غیرمسلموں کی ایک بڑی تعداد اسلام کو پاکستان سے جوڑتی ہے۔

مفتی شمائل نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ہم پاکستان سے نہیں سیکھتے اور نہ ہی پاکستان کو اسلامی ملک سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے بارے میں قرآن اور حدیث نبوی ﷺ سے معلوم ہوتا ہے، محمد ﷺ کے طریقے سے پتہ چلتا ہے۔

مفتی شمائل نے کہا کہ پاکستان کو ہم اسلامی ملک نہیں سمجھتے کیونکہ اسلامی ممالک وہ ہیں جہاں 100 فیصد اسلامی قوانین نافذ ہیں جو پاکستان میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے بارے میں جب بھی بات کی جائے تو پاکستان کی مثال نہ دیں، وہ سود کی لین دین کیوں کرتے ہیں اس کا جواب وہ لوگ ہی بہتر دے سکتے ہیں، ہم کسی ملک کی نہیں بلکہ اسلام کی نمائندگی کیلیے بیٹھے ہیں اور اسلام قرآن و سنت، نبی کریم ﷺ اور صحابہ اکرام کے طریقوں کا نام ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!