پاکستان میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

پاکستان میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

پاکستان نے بھارتی سرحدی اہلکار کو گرفتار کرلیا
پاکستان میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

ویب ڈیسک

|

24 Apr 2025

لاہور: پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے سرحدی فوجی اہلکار کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا نے سرحدی سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی پاکستان رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے بدھ کے روز پنجاب کے سرحدی علاقے فیروز پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحدی علاقے میں موجود تھا۔ 

پاکستانی حکام نے اسے فوری طور پر تحویل میں لے کر بھارتی حکومت کو مطلع کر دیا۔

فلیگ میٹنگ جاری

دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان بھارتی اہلکار کی واپسی کے لیے فلیگ میٹنگ جاری ہے۔ یہ معمول کا طریقہ کار ہے جب کوئی فوجی یا شہری غلطی سے سرحد پار کر جاتا ہے۔

ایسے واقعات ماضی میں بھی پیش آ چکے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے فوجی یا شہری غیر ارادی طور پر سرحد پار کر جاتے ہیں۔ عام طور پر ایسے معاملات کو سفارتی سطح پر پرامن طریقے سے حل کیا جاتا ہے۔

پاکستانی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ روایتی طریقہ کار کے تحت نمٹایا جا رہا ہے۔ بھارتی حکومت سے بھی اس سلسلے میں رابطہ قائم ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!