پاکستان سمیت تمام عرب ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان

پاکستان سمیت تمام عرب ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان

بین الاقوامی ماہرین فلکیات نے بھی حساب کتاب لگا کر پیش گوئی کردی
پاکستان سمیت تمام عرب ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان

ویب ڈیسک

|

20 Mar 2025

پاکستان اور عرب ممالک میں ایک ہی دن ماہ شوال کا چاند نظر آنے اور عید ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات نے پاکستان میں 31 مارچ کو ماہ شوال 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی اور کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 29مارچ کی سہ پہرہوگی۔

اس حساب سے 30 مارچ کو چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی اور جس کے باعث نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ تیس مارچ کو یہ باآسانی دیکھا جاسکے گا۔

اس حساب سے یکم شوال یعنی کے عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی تاہم پاکستان میں حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب عالمی فلکیات مرکز نے تصدیق کی ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ناممکن ہوگا کیونکہ چاند اپنی پیدائش کے چند گھنٹوں کی وجہ سے سورج سے پہلے ہی غروب ہوجائے گا۔ 

ماہرین فلکیات کے مطابق اس باعث آنکھوں یا دور بین سے بھی چاند کو دیکھنا ناممکن ہوگا۔ اس طرح زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید الفطر ایک ساتھ ہی ہونے کا امکان ہے۔ جس کے باعث 30 مارچ بروز اتوار کو عید منانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!