پاکستان سے جھڑپ کے بعد افغان ترجمان کا اموات سے متعلق مضحکہ خیز دعوی

پاکستان سے جھڑپ کے بعد افغان ترجمان کا اموات سے متعلق مضحکہ خیز دعوی

پاکستان نے 23 جوانوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے
پاکستان سے جھڑپ کے بعد افغان ترجمان کا اموات سے متعلق مضحکہ خیز دعوی

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2025

افغانستان کے قائم مقام حکومتی ترجمان ذبیح‌ اللہ مجاہد نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ پاک افغان سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں پاکستان کے 58 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔

ان کے بقول مقابلوں کے دوران طالبان نے وقتی طور پر 20 سرحدی چوکیوں پر کنٹرول حاصل کیا مگر بعد ازاں وہیں چوکیوں کی واپسی کر دی گئی۔

ذبیح‌ اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ جھڑپوں میں نو طالبان مارے گئے اور 18 زخمی ہوئے۔

انہوں نے اس دوران داعش (خراسان) پر بھی پاکستان میں موجودگی اور سرحدی علاقوں میں اس کے مبینہ تربیتی مراکز کے بارے میں الزامات عائد کیے، اور عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے 23 فوجیوں کی شہادت اور 29 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جبکہ 200 سے زائد افغان طالبان اور خوارج کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!