16 hours ago
پاکستانی حاجی کو متعدد بار دل کا دورہ، سعودی طبی ٹیم نے زندگی بچالی

Webdesk
|
25 Jun 2025
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں سعودی میڈیکل ٹیم نے پاکستانی حاجی کی جان بچا لی۔ 42 سالہ حاجی کو پانچ مرتبہ دل کے دورے کا سامنا کرنا پڑا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں پاکستانی شہری کو لایا گیا جن کی حالت نازک تھی۔
ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مصنوعی تنفس پر رکھا تاکہ اس کے قلب کا جائزہ لیا جائے۔
ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے ای سی ایکسٹرا کارپوریل لائف سپورٹ سسٹم ( ای سی ایم او) پر رکھا جس سے دل کو خون پمپ کرنے میں سہولت ہوئی۔
مریض کی حالت قدرے بہتر ہونے پر دل کی شریانوں کو کھولنے کے لیے اسٹنٹ ڈالے گئے۔
واضح رہے قبل ازیں پاکستانی حاجی کو ہنگامی بنیادوں پر عرفات ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایئرایمبولینس کے ذریعے مصنوعی تنفس فراہم کرتے ہوئے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی پہنچایا گیا جہاں دل کی کامیابی سرجری کی گئی۔
Comments
0 comment