پاکستانی نژاد بھائیوں نے فلسطین کیلیے 37 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کردی
ویب ڈیسک
|
27 Jul 2024
برطانیہ میں مقیم دو پاکستانی بھائیوں کاش احمد اور شبس احمد نے غزہ کے مظلوموں کی فلاح و بہبود کیلیے تقریبا 37 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کردی۔
تفصلیات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی بھائی نے غزہ جنگ میں متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی امداد کیلیے 10 لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ عطیہ کیے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 36 کروڑ 97 لاکھ 69 ہزار 934 روپے کے قریب بنتی ہے۔
انہوں نے یہ رقم فلسطینیوں کی امداد کے لیے سرگرم ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کی۔ کاش نے اپنے انسٹاگرام پر رقم عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا اور دیگر لوگوں کو ترغیب دی کہ وہ بھی بڑھ چڑھ کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ غزہ کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے تباہ کن نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اب تک 92 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment