پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن رشتہ ازدواج میں منسلک
برطانوی صحافی صائمہ محسن نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر اپ لوڈ کی
Webdesk
|
24 Dec 2024
لندن : پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی صحافی صائمہ محسن نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر اپ لوڈ کی اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری صارفین کو دی۔
صائمہ نے اپنے پرانے دوست اور بزنس مین پیوٹر(Piotr)سے شادی کی ہے۔صائمہ محسن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میرا اور پیوٹر کا نکاح 12 دسمبر کو ہوا۔
یہ ایک نجی تقریب تھی جس میں صرف قریبی خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔
Comments
0 comment