پرنس کریم آغا خان کو کہاں سپرد خاک کیا گیا ہے؟
![پرنس کریم آغا خان کو کہاں سپرد خاک کیا گیا ہے؟](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/09/prns-khrym-g-khn-khw-khhn-sprd-khkh-khy-gy-hy_1739116158-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
9 Feb 2025
اسماعیلی برادری کے 49ویں روحانی پیشوا پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم پرنس کریم آغا خان کو مصر کے شہر اسوان کے نجی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پرنس کریم آغاز خان کو اپنے دادا مولاسلطان محمد شاہ کے مزار کے احاطے میں دفن کیا گیا ہے۔
آغا خان چہارم 4 فروری کو پرتگال کے شہر لزبن میں 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی وصیت کھولنے کے بعد امامی اسماعیلی برادری کا 50 واں روحانی پیشوا نامزد کیا گیا ہے۔
ہفتے کو مرحوم اسماعیلی امام کی نماز جنازہ لزبن کے اسماعیلی سینٹر میں ادا کی گئی۔جس میں دنیا بھر سے تقریبا 300 سے زائد معزز شخصیات سے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، پرتگال کے صدر مارسیلو، اسپین کے بادشاہ جوآن کارلوس، وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سمیت دیگر اہم شخصیات جبکہ کمیونٹی کے معززین، خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔
نماز جنازہ کو نجی رکھا گیا جس میں صرف خواص کو اجازت دی۔جنازے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعینات اسماعیلی نیشنل کونسل کے 22 صدور بھی موجود تھے۔
Comments
0 comment