آپریشن عزم استحکام پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

آپریشن عزم استحکام پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، میتھیو ملر
آپریشن عزم استحکام پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2024

امریکا نے سوات میں ہجوم کے  ہاتھوں سیاح کی تشدد سے ہلاکت اور زندہ جلانے کے واقعے پر ردعمل جاری کردیا جبکہ آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

سوات واقعہ

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذہبی طور  پر  تشدد کے واقعات پر تشویش ہے،  مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔

آپریشن عزم استحکام

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلیے اقدامات کررہا ہے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے، سکیورٹی معاملات پر پاک امریکا شراکت داری میں دہشتگردی کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!