آپریشن کے دوران 299 مریضوں سے زیادتی اور بدفعلی کرنے والے سرجن کو سزا سنادی گئی

آپریشن کے دوران 299 مریضوں سے زیادتی اور بدفعلی کرنے والے سرجن کو سزا سنادی گئی

ملزم نے 15 سال سے کم عمر 256 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، فرانس کی عدالت نے سزا سنادی
آپریشن کے دوران 299 مریضوں سے زیادتی اور بدفعلی کرنے والے سرجن کو سزا سنادی گئی

ویب ڈیسک

|

29 May 2025

فرانس میں سرجن کو کم عمر مریضوں سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنادی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے ریٹائرڈ سرجن جوئیل لی اسکوارنیک کو 299 مریضوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تفتیشی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ متاثرین میں 256 وہ بچے شامل ہیں جن کی عمریں 15 سال سے کم ہیں اور اُن کو کئی بار بے ہوش یا آپریشن کے بعد ہوش میں آتے وقت درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔

اس کیس کو فرانس کی تاریخ کا بھیانک ترین واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو فیصلہ چلینج کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!