پوپ فرانسس کے بعد نئے روحانی پیشوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ جانیے

پوپ فرانسس کے بعد نئے روحانی پیشوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ جانیے

نئے پوپ فرانسس کے انتخاب کا عمل اگلے دو سے تین ہفتوں میں ہوسکتا ہے
پوپ فرانسس کے بعد نئے روحانی پیشوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

21 Apr 2025

روم: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر کے 1.39 ارب کیتھولک عیسائیوں کی نگاہیں اب ویٹی کن پر مرکوز ہیں، جہاں جلد ہی نئے پوپ کے انتخاب کا تاریخی عمل شروع ہوگا۔

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹی کن میں "سیڈے ویکانتے" (خالی نشست) کا دور شروع ہوگیا ہے۔

اس دوران مالی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کیمرلینگو نامی سینئر کارڈینل کریں گے، لیکن وہ کسی عقیدتی یا پالیسی تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتے۔

نئے پوپ کا انتخاب کون کرے گا؟

نئے پوپ کے انتخاب کا حق صرف ان 138 کارڈینلز کو حاصل ہے جو 80 سال سے کم عمر کے ہیں۔ یہ تمام کارڈینلز جلد ویٹی کن میں جمع ہوں گے، جن میں سے اکثریت کو پوپ فرانسس نے خود مقرر کیا تھا۔

پوپ کا رازداری سے انتخاب

نئے پوپ کا انتخاب "کونکلیو" نامی خصوصی اجلاس میں ہوگا، جو سسٹین چیپل میں مکمل رازداری کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

انتخاب کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوگی، اور روزانہ چار ووٹنگ کے دور ہو سکتے ہیں۔ ووٹنگ کے بعد بیلٹ پیپرز جلائے جائیں گے—کالا دھواں کوئی فیصلہ نہ ہونے، جبکہ سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کی علامت ہوگا۔

پوپ فرانسس کا امیدوار کون کون ہوگا؟

پوپ فرانسس کے جانشین کے طور پر کئی کارڈینلز کے نام زیرِ غور ہیں جن میں کارڈینل پیٹر ٹرکسن (گھانا): متوازن قدامت پسند رہنما، کارڈینل لوئس ٹیگلے (فلپائن): سماجی انصاف کے حامی، پوپ فرانسس کے نظریات کے قریب، کارڈینل پیٹر ایرڈو (ہنگری): روایتی قدامت پسند، آرتھوڈوکس چرچ کے ساتھ اتحاد کے خواہاں ہیں۔

اس کے علاوہ کارڈینل پیترو پیرولین (اٹلی): ویٹی کن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ، سفارتی تجربے کے حامل اور کارڈینل ماریو گریچ (مالٹا) کے نام زیر غور ہیں جنکا شمار آنجہانی پوپ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

"کونکلیو" کا اجلاس اگلے دو سے تین ہفتوں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس سے قبل پوپ فرانسس کے لیے نو روزہ سوگ منایا جائے گا، جس کے دوران تمام کارڈینلز ویٹی کن پہنچیں گے۔

کیا اس بار غیر یورپی پوپ کا امکان ہے؟

پوپ فرانسس کی عالمی شمولیت کی پالیسی کی وجہ سے افریقا، ایشیا یا لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل کے پوپ بننے کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق، یہ انتخاب کیتھولک چرچ کی مستقبل کی سمت کا تعین کرے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!