6 hours ago
پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہوگئی
پوپ فرانسس کی طبیعت کل کی نسب آج مزید بگڑ گئی، ویٹی کن کی تصدیق

ویب ڈیسک
|
23 Feb 2025
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت تشویشناک ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ویٹی کن نے تصدیق کی کہ دہرے نمونیا اور دیگر طبی پیچیدگیوں کا شکار پوپ فرانسس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔
ویٹی نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ پوپ کی طبیعت کل کی نسبت آج زیادہ خراب ہے اور اس میں بہتری کے بجائے مزید خرابی آرہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈبل نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج پوپ فرانسس اتوارکی عبادت نہیں کروائیں گے۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس گزشتہ کئی روز سے ویٹی کن کے اسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں، دو روز قبل اُن کی رپورٹس آنے پر اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ وہ دہرے نمونیا کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔
Comments
0 comment