پوپ فرانسس کی طبیعت انتہائی تشویشناک، چند گھنٹے اہم قرار

ویب ڈیسک
|
2 Mar 2025
دہرے نمونیا کا شکار ہوکر کومہ میں جانے والے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی جبکہ ڈاکٹرز نے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دیے ہیں۔
ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت تشویشناک اور خطرے میں ہے۔
اعلامیے کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس، جو نمونیا میں مبتلا ہیں، نے پرسکون رات گزاری ہے اور ان کا حوصلہ بلند ہے۔ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے گذشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے اگلے 24 سے 48 گھنٹے کو اہم قرار دیا ہے، کیونکہ یہ مدت ان کی صحت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
پوپ فرانسس دو ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور ان کی بہتری کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
Comments
0 comment