پیجرز میں کونسا کیمیائی مواد تھا اور کس نے نصب کیا، اہم دعوی

پیجرز میں کونسا کیمیائی مواد تھا اور کس نے نصب کیا، اہم دعوی

اسرائیلی وزیر اعظم نے دھماکوں کی منظوری دی، روسی میڈیا کا دعوی
پیجرز میں کونسا کیمیائی مواد تھا اور کس نے نصب کیا، اہم دعوی

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2024

حزب اللہ کے زیر استعمال پانچ ہزار سے زائد پیچرز دو روز قبل اچانک پراسرار دھماکوں سے پھٹ گئے، جس میں 17 افراد شہید جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کی اور واقعے کو اپنی سیکیورٹی غفلت بھی قرار دیا ہے جبکہ اسرائیل اس معاملے پر خاموش ہے اور امریکا نے بھی انکار کردیا ہے۔

اب عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے پانچ ہزار پیجرز میں انتہائی تباہ کن کیمیائی مواد "پیٹن" موساد نے نصب کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کیمیائی مواد"پیٹن "کو ٹینک شکن میزائل میں لگایا جاتا ہے۔

اس کیمیائی مواد کا عام سکیورٹی نظام سے پتا لگانا ممکن نہیں۔پیجرز میں بیس گرام سے بھی کم دھماکہ خیز مواد تھا جسے میسج کے ذریعے پھاڑا گیا۔

روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پیجرزدھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نےخصوصی اجلاس میں دی۔

رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی موساد نے پیجر کی سپلائی چین میں دراندازی کی۔ 

امریکی حکام کےمطابق ہرپیجرمیں ایک سے ڈیڑھ اونس تک بارودی مواد بیٹری کے ساتھ نصب کیا گیا۔ ایک سوئچ بھی بیٹری کے ساتھ لگایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لبنان نے پیجر چند ماہ پہلے تائیوان سےخریدے تھے۔ماہرین نےخدشہ ظاہرکیا ہےکہ، پیجرز میں لبنان پہنچنے سے پہلے دھماکاخیز مواد نصب کیاگیا۔

تائیوان کی گولڈاپولوکمپنی کاکہنا ہے اس نےیہ ڈیوائسز تیار نہیں کی،یورپی فرم نے بنائی ہیں البتہ فرم کو نام استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!