2 hours ago
پیوٹن نے 9 مئی کو یوکرین سے جنگ بندی کی پیشکش کر دی
امریکی صدر نے پیوٹن کی اس تجویز کی حمایت کی
Webdesk
|
30 Apr 2026
ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بند کرنے کی پیشکش کر دی۔9 مئی کو روس نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کا دن مناتا ہے۔
روسی صدر کے سفارتی مشیر کے مطابق صدر ٹرمپ سے بات چیت کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ اس بات پر تیار ہیں کہ روسی یوم فتح کی تقریبات کے دوران جنگ بندی رکھی جائے۔
روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکی صدر نے پیوٹن کی اس تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ نازی جرمنی پر فتح کا دن ہماری مشترکہ فتح کا دن ہے۔
Comments
0 comment