پیوٹن نے عالمی رہنماؤں کو ایک اور جنگ عظیم سے خبردار کردیا

پیوٹن نے عالمی رہنماؤں کو ایک اور جنگ عظیم سے خبردار کردیا

روسی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ فرانس پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالے گا۔
پیوٹن نے عالمی رہنماؤں کو ایک اور جنگ عظیم سے خبردار کردیا

Webdesk

|

18 Mar 2024

انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو اور مغربی ممالک کو ایک اور جنگ عظیم سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم میں داخل کرسکتی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے الیکشن ہیڈکوارٹرز میں پانچویں مرتبہ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ روس کوسوچنے کی ضرورت ہے کہ یوکرین میں امن کیلئے کس سے بات کی جاسکتی ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ فرانس پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالے گا۔

انہوں نے کہاکہ میری جیت روس کومضبوط بنادے گی، میرا نہیں خیال کے کوئی اس طرح کے منظر نامے میں دلچسپی رکھتا ہو، روسی فوج یوکرین میں ہر روز پیش قدمی کر رہی ہے اورہرطرح سے تیار ہے،

یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے عظیم کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پیوٹن روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدارتی الیکشن جیت کر پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!