قبرستان میں میتوں کیلیے فلم کی نمائش کا گھناؤنا عمل

قبرستان میں میتوں کیلیے فلم کی نمائش کا گھناؤنا عمل

اس ایونٹ کا انعقاد تھائی لینڈ میں کیا گیا
قبرستان میں میتوں کیلیے فلم کی نمائش کا گھناؤنا عمل

ویب ڈیسک

|

9 Jul 2024

قبرستان کو دنیا کے تمام ہی مذاہب میں عقیدت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ یہاں دنیا سے گزر جانے والے پیاروں کی آخری آرام گاہیں ہوتی ہیں۔

تھائی لینڈ میں ایک ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جسے جان کر شہری، شائقین، صارفین الغرض سب ہی غصے میں آگئے ہیں۔

ساؤتھ چائنا کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک قبرستان میں مرنے والوں کیلیے فلم کی نمائش کا گھناؤنا عمل انجام دیا گیا، کھلے آسمان تلے رات کی تاریکی میں قبرستان میں باقاعدہ بڑی اسکرینز، کرسیاں اور لائٹنگ کر کے فلم کو بڑے پردے پر دکھایا گیا۔

فلم کی اسکریننگ صرف ایک نہیں بلکہ 2 سے چھ جون تک جاری رہی تھی اور اس تقریب کا انعقاد ایک فلاحی ادارے این جی او نے کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی تھائی لینڈ کے صوبہ ناکھون رتچاسیما میں واقع، قبرستان میں تقریباً 3,000 قبریں ہیں، فلم کی نمائش انسان کیلیے نہیں بلکہ روحوں کیلیے کی گئی تھی اور منتظمین کا ماننا تھا کہ اس کے مرنے والوں کی ارواح کو سکون پہنچے گا۔ 

فلموں کی نمائش کے علاوہ، منتظمین نے میت کے لیے ایک دعوت بھی رکھی، جس میں کھانا، کپڑے، گاڑیاں، ماڈل ہاؤسز اور دیگر روزمرہ کی ضروریات کی چیزیں شامل تھیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، میت کے لیے اس طرح کی فلموں کی نمائش تھائی-چینی کمیونٹیز میں ایک روایتی رواج ہے، جو عام طور پر چنگ منگ فیسٹیول کے بعد یا ڈریگن بوٹ فیسٹیول سے پہلے منعقد ہوتا ہے۔

ابتدائی طور پر قبرستان میں فلموں کی نمائش کے خیال کے بارے میں خوفزدہ، تقریب کے منتظم نے بتایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ، اس نے یہ تجربہ منفرد اور حیرت انگیز طور پر مثبت پایا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!