قاتلانہ حملے میں زخمی وزیراعظم کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

قاتلانہ حملے میں زخمی وزیراعظم کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 71 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا
قاتلانہ حملے میں زخمی وزیراعظم کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

Webdesk

|

16 May 2024

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سلوواکیہ کے وزیراعظم کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو سرکاری میٹنگ کے بعد باہر نکلے تو ایک بوڑھے حملہ آور نے انہیں گولیاں مار دیں۔

پولیس کے مطابق رابر فیکو کو چار گولیاں لگیں جو ان کے پیٹ میں پیوست ہوگئی ہیں جبکہ ایک نے جگر کو بھی متاثر کیا ہے۔

فیکو اس وقت تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت کے حوالے سے تسلی کا اظہار نہیں کیا ہے۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق سلوواکیہ سے اور عمر 71 برس ہے۔

حملہ آور کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے والد کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا لیکن مجھے کچھ معلوم نہیں کہ میرے والد کا منصوبہ کیا تھا اور کیا ماجرا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 59 سالہ روبرٹ فیکو زخمی حالت میں مرکزی قصبے سلوویکا کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!