اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
ویب ڈیسک
|
18 Sep 2024
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی سفیر کی جانب سے اسرائیلی قبضے کے خلاف قرار داد پیش کی گئی۔
قرارداد کے حق میں 193 ممالک میں سے 124 نے ووٹ دیے جبکہ 14 ممالک نے اس کی مخالفت کی اور 43 اس کارروائی کا حصہ نہیں بنے۔
قراردار میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سال کے اندر غزہ اور مغربی علاقوں سے اپنا قبضہ ختم کر کے علاقے کو فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کردے۔
اُدھر اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیلی سفیر نے قرارداد کی منظوری کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلح جنگجوؤں کی پشت پناہی کی جارہی ہے، ایوان کو 7 اکتوبر کو مرنے والے افراد اور یرغمالیوں کے حق میں قرارداد منظور کرنی چاہیے تھی۔
Comments
0 comment