رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کئی شہادتیں

رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کئی شہادتیں

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے
رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کئی شہادتیں

ویب ڈیسک

|

29 May 2024

اسرائیلی فورسز نے رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر ایک اور حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مزید 25 کے قریب بے گھر فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز نے مغربی رفح کے علاقے المساوی میں غزہ سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے کیمپ پر منگل کے روز اُس وقت حملہ کیا جب نہتے اور بے گناہ فلسطینی سو رہے تھے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ آپریشن کے دوران اسرائیل نے اس علاقے کو محفوظ قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کو یہاں منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ 

حالیہ کارروائی کے بعد میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلیے عالمی میڈیکل کور کے فیلڈ اسپتال کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

اس کارروائی کے بعد رفح میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بے گناہ پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 100 کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہیں جن میں سے کئی آگ سے جھلسے ہیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!