رفح میں اسرائیلی بربریت، متعدد مہاجر فلسطینی شہید

رفح میں اسرائیلی بربریت، متعدد مہاجر فلسطینی شہید

اسرائیل کی تازہ کارروائی کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید ہوگئے
رفح میں اسرائیلی بربریت، متعدد مہاجر فلسطینی شہید

ویب ڈیسک

|

27 May 2024

اسرائیل نے تل ابیب پر القسام کے حملے کے بعد رفح میں غزہ مہاجرین کے کیمپ پر فضائی کارروائی کی ہے۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے فیصلہ جاری ہونے اور تل ابیب میں حملے کے بعد اسرائیل نے رفح میں مہاجرین کے کیمپ پر راکٹ داغے۔

راکٹ حملوں کے نتیجے میں ہر طرف آگ لگ گئی جبکہ 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جن کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حملے کے بعد ہر طرف چیخ پکار ہوئی جبکہ لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف نے دو روز قبل فوری طور پر رفح میں کارروائی روکنے کا حکم دیا تھا جس پر اسرائیل نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے آج حملہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!