23 hours ago
روس کا دنیا کے سب سے زیادہ تباہ کن ترین کروز میزائل کا تجربہ
نائن فور نائن اے اینتے کلاس آبدوز روس کے جنگی جہازوں میں جدید ترین ہے اور اسے گرانیٹ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے۔

Webdesk
|
31 Jul 2025
ماسکو: روس نے اوریل نیوکلیئر آبدوز کے زریعے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ بحیرہ برینٹس میں کیا گیا۔ نائن فور نائن اے اینتے کلاس آبدوز روس کے جنگی جہازوں میں جدید ترین ہے اور اسے گرانیٹ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے۔
گرانیٹ کروز میزائلوں کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ جدید بحری جہازوں میں نصب کیے جانیوالے اسٹینڈرڈ کروز میزائلوں سے چار گنا بڑے ہیں۔یہ میزائل ہدف کو پانچ سو کلومیٹر دور سے نشانہ بناسکتے ہیں۔
Comments
0 comment