3 hours ago
روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک
اڑان بھرنے کے بعد شام 6 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا
Webdesk
|
1 Apr 2026
ماسکو: روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اڑان بھرنے کے بعد شام 6 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، طیارہ بحیرہ اسود کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ طیارے پر کوئی حملہ نہیں ہوا، ممکنہ طور پر فنی خرابی کے بعد طیارہ ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔روسی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
Comments
0 comment