روس کا پاک بھارت کشیدگی پر اہم بیان سامنے آگیا

روس کا پاک بھارت کشیدگی پر اہم بیان سامنے آگیا

روسی سفیر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پیوٹن کا پیغام سامنے رکھا گیا
روس کا پاک بھارت کشیدگی پر اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2025

مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت متعدد جارحانہ اقدامات اٹھائے ہیں، جس پر پاکستان نے بھی واضح ردعمل دیا ہے۔  

دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور اس تنازع پر روس نے بھی اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل اور گفت و شنید کی راہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "روس پاکستان اور بھارت سے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی گزارش کرتا ہے۔"

بیان کے مطابق پاکستان کے روسی سفیر خالد جمیل نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد کی صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس نے دونوں ممالک کو باہمی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔  

پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات، خاص طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی، نے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کر دیا ہے۔

پاکستان نے ان اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

ماہرین کے مطابق، اگر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھی تو یہ خطے میں ایک نئے بحران کا باعث بن سکتی ہے۔

روس جیسے اہم کھلاڑیوں کی جانب سے امن کی کوششیں ایک مثبت پیش رفت ہو سکتی ہیں، لیکن بھارت کی جارحانہ پالیسیاں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!