روس کا یوکرین میں بیلسٹک میزائل حملہ، 47 افراد ہلاک

روس کا یوکرین میں بیلسٹک میزائل حملہ، 47 افراد ہلاک

حملے میں 206 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
روس کا یوکرین میں بیلسٹک میزائل حملہ، 47 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2024

روس نے یوکرین کے مشرقی شہر پولتاوا میں بیلسٹک میزائل کا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک جبکہ 206 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس نے پولتاوا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

روس کے مطابق مذکورہ عمارت کو اطلاع ملنے کے بعد نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس میں 47 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور 206 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس جارحیت پر اتر آیا ہے اور اُس نے شہری علاقے میں بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں تعلیمی ادارہ، اسپتال مکمل تباہ جبکہ سرکاری ادارے کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!