روس کا یوکرین پر ریکارڈ ڈرون حملہ: خارکیو میں تباہی، متعدد ہلاکتیں

روس کا یوکرین پر ریکارڈ ڈرون حملہ: خارکیو میں تباہی، متعدد ہلاکتیں

روسی حملوں میں تین شہری جاں بحق
روس کا یوکرین پر ریکارڈ ڈرون حملہ: خارکیو میں تباہی، متعدد ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2025

خارکیو: روس نے یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

خارکیو کے میئر اہور ٹیریخوف نے اس حملے کو "کھلے عام دہشت گردی" قرار دیتے ہوئے بتایا کہ روسی فوج نے رات گئے 48 ڈرون، 2 میزائل اور 4 گلائیڈنگ بم فائر کیے۔  

انہوں نے بتایا کہ حملے میں 18 رہائشی عمارتیں اور 13 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ زخمیوں میں ایک کمسن بچہ اور 14 سالہ لڑکی بھی شامل ہیں۔  

خارکیو کے گورنر اولیگ سینیہوبوف کے مطابق صنعتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں 40 ڈرون، ایک میزائل اور چار بم گرائے گئے۔  

ملبے تلے مزید متاثرین کے ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔  

روسی وزارت دفاع نے اس حملے کو یوکرین کی جانب سے روسی فضائی اڈوں اور بمبار طیاروں پر حملوں کا جواب قرار دیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات یوکرین کے مختلف شہروں پر 400 سے زائد ڈرون اور 40 میزائل داغے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے تھے۔  

یوکرینی وزیر خارجہ دمیترو کولبا نے مغربی اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماسکو پر دباؤ بڑھائیں تاکہ جنگ رکے جبکہ انہوں نے دفاعی صلاحیتوں کا مطالبہ یوکرین کو مزید دفاعی صلاحیتوں سے لیس کیا جا سکے،

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!