روس کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیا

روس کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیا

روس نے اپنے شہریوں کو ایک بار پھر لبنان کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ لبنان میں حالات پرامن ہونے تک سفر نہ کیا جائے۔
روس کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیا

Webdesk

|

28 Jun 2024

تل ابیب : اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں بیروت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے خبردار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس نے اپنے شہریوں کو ایک بار پھر لبنان کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ لبنان میں حالات پرامن ہونے تک سفر نہ کیا جائے۔

ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ سرحد پر کشیدگی میں اضافے کے خطرے کے پیش نظر ڈچ شہریوں پر لبنان چھوڑنے پر زور دیا ہے۔حال ہی میں کئی یورپی اور علاقائی ممالک نے لبنان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلانات حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ہو رہے ہیں۔ دونوں فریقین کیدرمیان بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ اتوار کو شمالی مقدونیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کے لیے پہلی کال بھیجی تھی۔کینیڈا نے بھی گذشتہ منگل کو لبنان میں اپنے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔

حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے دونوں طرف وسیع تر جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!