3 hours ago
روس نے ایران بحران کے حل کیلئے اہم فارمولا پیش کردیا
موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے طاقت کے بجائے سفارتکاری ہی واحد موثر راستہ ہے۔
Webdesk
|
21 May 2026
ماسکو: روس نے کہا ہے کہ ایران بحران کا حل صرف سفارتی مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور اس عمل میں ایران کے مفادات کا مکمل احترام ضروری ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان مارا زاخارووا نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے طاقت کے بجائے سفارتکاری ہی واحد موثر راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس اس بات کے لیے تیار ہے کہ اگر ایران اور امریکا مذاکرات کے ذریعے کسی معاہدے یا فیصلے تک پہنچتے ہیں تو ماسکو اس پر عمل درآمد میں دونوں ممالک کی مدد کرے گا۔
ماریا زاخارووا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے یورینیم ذخائر کے مستقبل کا فیصلہ صرف ایران خود کرے گا اور اس معاملے میں کسی بیرونی دبا کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔
Comments
0 comment