روس اور یوکرین کے درمیان مزید 300 قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان مزید 300 قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے دوران قیدیوں کے تبادلے کی تعداد 2484 تک پہنچ گئی ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان مزید 300 قیدیوں کا تبادلہ

Webdesk

|

31 Dec 2024

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے نئے تبادلے کے حوالے سے ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بتایا کہ کل 300 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا جس میں یوکرین کے 150 اور روس کے 150 قیدی شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کوششوں کے ذریعے روس اور یوکرین کے دوران قیدیوں کے تبادلے کی تعداد 2484 تک پہنچ گئی ہے۔

 وزارت نے یو ایای کی ثالثی کی کوششوں میں تعاون کیلئے دونوں ممالک کی تعریف کی یہ کوششیں ایک قابل اعتماد ثالث کے طورپر متحدہ عرب امارات کے موقف کو ظاہر کرتی ہیں۔

بیان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوکرین تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔یاد رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے دسمبر 2022 کے دوران امریکا اور روس کے قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!