4 hours ago
چینی لڑکے کی انوکھی زندہ مینڈک والی ڈرنک نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا
Webdesk
|
10 Aug 2026
بیجنگ: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک چینی لڑکے کی عجیب و غریب فوڈ ویڈیو نے صارفین کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔
ویڈیو میں ایک چینی شخص مبینہ طور پر ایسا مشروب پیتا دکھائی دے رہا ہے جس کے پلاسٹک کپ میں زندہ مینڈک موجود ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
کئی افراد نے اس طریقے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جانوروں کے ساتھ برتا اور خوراک کے محفوظ ہونے سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔
تاہم ویڈیو کہاں کی ہے، اس مشروب میں مینڈک رکھنے کی وجہ کیا ہے اور یہ واقعہ کب پیش آیا، اس حوالے سے فی الحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص کپ ہاتھ میں پکڑ کر اسٹرا کے ذریعے مشروب پی رہا ہے جبکہ ایک زندہ مینڈک کپ کے اندر موجود ہے۔
Comments
0 comment