روسی فوج کیلیے اسلحہ بنانے والی کمپنی میں آتشزدگی سے ہلاکتیں

روسی فوج کیلیے اسلحہ بنانے والی کمپنی میں آتشزدگی سے ہلاکتیں

کثیر المنزلہ عمارت سے 8 شہریوں نے چھلانگ لگا لی تھی
روسی فوج کیلیے اسلحہ بنانے والی کمپنی میں آتشزدگی سے ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2024

روسی فوج کے لیے اسلحہ بنانے والی کمپنی کے دفتر کی عمارت میں آگ لگنے سے شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

خبررساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ ماسکو میں قائم ایک کثیر المنزلہ عمارت جس میں روسی فوج کیلیے اسلحہ اور جنگی آلات بنانے والی کمپنی کا دفتر ہے اُس میں پیر کے روز آگ لگ گئی، جس پر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد اس قدر تیزی سے پہلی کہ بالائی منزلوں پر موجود  لوگوں نے جانیں بچانے کیلیے اوپر سے  ہی چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو دوران علاج دم توڑ گئے۔

ماسکو کے علاقائی گورنر ووروبیوف نے بتایا کہ عمارت میں آکسیجن سلنڈرز بھی تھے جن میں دھماکا ہوا اور فرش کی سلیبیں گر گئیں، آتشزدگی کے بعد پوری عمارت میں دھواں بھر ا جس کے باعث اندر پھنسے لوگوں کا دم گھٹ رہا تھا۔ روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روسی فوج کے لیے اسلحہ اور آلات ڈیزائن  کرتا تھا جن میں لڑاکے طیارے، ہیلی کاپٹر، میزائل وغیرہ شامل ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں اُن کا دفتر بالکل محفوظ رہا اور کوئی کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!