سعودی عرب کا اہم فیصلہ، 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر عائد پابندی ختم

سعودی عرب کا اہم فیصلہ، 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر عائد پابندی ختم

سعودی عرب نے فیصلہ واپس لیتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا
سعودی عرب کا اہم فیصلہ، 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر عائد پابندی ختم

ویب ڈیسک

|

2 May 2026

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے کم عمر بچوں سے متعلق حالیہ پابندی میں نرمی کرتے ہوئے اپنی پالیسی پر نظرِثانی کر لی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت اب 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دوبارہ دے دی گئی ہے، جبکہ پہلے مسترد ہونے والی درخواستوں اور ویزوں کی پراسیسنگ بھی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری تازہ ہدایات میں اس پیش رفت کو عازمینِ حج کے لیے اہم سہولت قرار دیا گیا ہے، جس سے خاص طور پر پاکستانی درخواست گزاروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان نے بھی مراسلہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو ہدایت دی ہے کہ عمر کی شرط کے باعث متاثر ہونے والی درخواستیں دوبارہ جمع کرائی جائیں تاکہ ان پر ازسرِنو کارروائی کی جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام نے حج 2026 کے لیے اچانک سخت پالیسی نافذ کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی، تاہم اب اس فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے پرانی سہولت جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!