2 hours ago
سعودی عرب کا تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلیے فائر کیے گئے ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ
عراق سے سعودی عرب میں قائم تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلیے ڈرونز داغے گئے تھے
ویب ڈیسک
|
27 Jul 2026
سعودی عرب کے وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی نظام نے عراق سے آنے والے ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ عراق سے فائر کیے گئے ڈرونز کے ذریعے ریاض اور مشرقی خطے میں قائم تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم دفاعی نظام نے انہیں ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کوششیں عراق، ایران سے منسلک شدت پسند ملیشیاؤں کی جانب سے کی گئیں۔ وزارت دفاع نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع، صلاحیات کے تحفظ اور جواب دینے کا مکمل شرعی و قانونی حق حاصل ہے۔
Comments
0 comment