سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کیخلاف آپریشن، 22 ہزار گرفتار، 11 ہزار کے قریب ڈی پورٹ

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کیخلاف آپریشن، 22 ہزار گرفتار، 11 ہزار کے قریب ڈی پورٹ

وزارت داخلہ نے حالیہ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کیخلاف آپریشن، 22 ہزار گرفتار، 11 ہزار کے قریب ڈی پورٹ

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2024

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم 22 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر کے 10 ہزار 900 سے زائد ہو ڈی پورٹ کردیا۔

 ہفتہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب کے کئی حصوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران، سیکورٹی فورسز نے 22094 غیر دستاویزی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ چھاپے 26 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مارے گئے۔

 اقامتی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 13,731 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بارڈر سیکیورٹی قانون کی خلاف ورزی پر 4,873 اور لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 3,490 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

 سرحد پار کرکے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کی کل تعداد 1,337 تھی، جن میں سے 44 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپیا کے شہری اور تین فیصد کا تعلق دیگر قومیتوں سے تھا جب کہ 37 افراد کو سعودی عرب خاموشی سے چھوڑنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ 

 خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ دینے اور ملازمت دینے میں ملوث کل 23 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کل 13,979 کے خلاف تعزیری اقدامات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 6,683 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مشنز کو بھیجا گیا جبکہ 2,461 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری ریزرویشن مکمل کرنے کے لیے ریفر کیا گیا جبکہ 10,943 خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

 وزارت داخلہ نے ایک انتباہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں، انہیں اس کی سرحدوں کے اندر لے جاتے ہیں، انہیں پناہ دیتے ہیں، یا کسی اور قسم کی مدد یا خدمات فراہم کرتے ہیں، انہیں 15 سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ سہولت کاری کرنے والوں کو 1 ملین ریال تک جرمانہ، اس کے علاوہ نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی کسی بھی گاڑی یا گھر کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔

 وزارت نے عوام سے کہا کہ وہ مملکت کے باقی علاقوں میں 999 اور 996 اور مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں 911 پر فون کرکے کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!