سعودی عرب میں منشیات فروشی میں ملوث 21 پاکستانیوں سمیت 274 افراد کے سر قلم
ویب ڈیسک
|
19 Nov 2024
سعودی عرب نے رواں سال کے 10 ماہ میں منشیات سمیت دیگر جرائم میں ملوث 274 افراد کے سرقلم کیے جن میں 100 غیر ملکی اور 21 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مختلف جرائم میں ملوث 274 ملزمان کو پھانسی دی جاچکی ہے، غیرملکیوں کو اتنی بڑی تعداد میں سزائے موت دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں جن لوگوں کو سزائے موت دی گئی اُن میں سب سے زیادہ 21 پاکستانی شامل ہیں، اس کے علاوہ 20 یمنی، 14 شامی، 10 نائیجیرین، 9 مصری، 7 ایتھوپین، 4 اردنی شہری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بھارت، افغانستان اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے تین تین تارکین کو بھی سزائے موت دی گئی ہے اور سری لنکا، اریٹیریا سے تعلق رکھنے والے ایک ایک شہری کو ابدی نیند سلایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 101 غیرملکیوں میں سے 69 کو منشیات اسمگلنگ میں سزا دی گئی جبکہ بقیہ کو قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر موت کی سزا دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام 21 پاکستانیوں کو منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر سزائے موت دی گئی ہے۔
Comments
0 comment