سعودی عرب میں منشیات کی لین دین میں ملوث پاکستانی کا سرقلم

سعودی عرب میں منشیات کی لین دین میں ملوث پاکستانی کا سرقلم

پاکستانی شہری کی شناخت کتاب گل کے نام سے ہوئی ہے
سعودی عرب میں منشیات کی لین دین میں ملوث پاکستانی کا سرقلم

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2024

سعودی عرب میں منشیات کی لین دین کے الزام میں گرفتار پاکستانی کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا دے دی گئی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری جس کی شناخت کتاب گل کے نام سے ہوئی اُسے سعودی پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد چالان کے ساتھ عدالت میں کیس پیش کیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اُسے موت کی سزا سنائی تھی۔

ملزم نے اس سزا کے خلاف پہلے اپیل کورٹ پھر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سر قلم کرنے کی سزا کو برقرار رکھا۔

وزارت داخلہ سعودی عرب نے بیان میں بتایا ہے کہ عدالتی حکم  کی روشنی میں پاکستانی شہری کا ریاض میں سرقلم کردیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!