سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار

سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار

ملزمان کو طائف سے گرفتار کیا گیا ہے
سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار

ویب ڈیسک

|

1 Dec 2025

سعودی حکام نے طائف ریجن میں مویشی چوری کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے پر 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملزمان پر مختلف مقامات سے بھیڑ بکریاں چوری کرنے کا شبہ تھا، جنہیں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

مقامی اخبار کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار افراد کئی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی نجران شہر میں ایک فلیٹ سے جسم فروشی میں ملوث غیر ملکیوں کے گروہ کو پکڑا گیا تھا، جس میں 12 تارکین وطن شامل تھے۔ یہ کارروائی بھی پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران انجام دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!