سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث خطبہ جمعہ، نماز اور دعا 15 منٹ میں مکمل

سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث خطبہ جمعہ، نماز اور دعا 15 منٹ میں مکمل

حرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے یہ ہدایت جاری کی تھی
سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث خطبہ جمعہ، نماز اور دعا 15 منٹ میں مکمل

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2024

سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کو بچانے کیلیے مسجد نبوی، مسجد الحرام سمیت تمام مساجد میں خطبہ جمعہ، نماز اور دعا پندرہ منٹ میں مکمل کرلی گئی۔

حرمین الشریفین کی جنرل پریذینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر نماز جمعہ کے لیے پہلی اور دوسری اذان کے درمیان وقفہ بھی کم کرکے 10 منٹ کیا گیا۔

نمازِ جمعہ کا خطبہ اور جماعت کا دورانیہ بھی 30 سے ​​45 منٹ کے بجائے 15 منٹ جب کہ دعا بھی مختصر کی گئی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کم ہوتے ہی خطبات اور نماز کے اوقات کو دوبارہ سے بحال کردیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!