سعودی عرب نے مزید شراب خانے کھولنے کی تیاری کرلی، رائٹرز کا بڑا دعویٰ

سعودی عرب نے مزید شراب خانے کھولنے کی تیاری کرلی، رائٹرز کا بڑا دعویٰ

رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں شراب خانے ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026 میں کھل سکتے ہیں
سعودی عرب نے مزید شراب خانے کھولنے کی تیاری کرلی، رائٹرز کا بڑا دعویٰ

Webdesk

|

24 Nov 2025

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مملکت جلد ہی مزید دو شراب خانے کھولنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابقان دو میں سے ایک شراب خانہ پٹرولیم کمپنی آرامکو کے غیر مسلم ملازمین کے لیے مشرقی صوبے دھران میں کھولا جائے گا۔ دوسرا شراب خانہ جدہ میں غیر مسلم سفارتکاروں کے لیے کھولا جائے گا۔

رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں شراب خانے ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026 میں کھل سکتے ہیں جن کی حتمی تاریخوں کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ 73 برس بعد سعودی عرب نے گزشتہ برس پہلی بار دارالحکومت ریاض کے سفارتی علاقے میں غیر مسلم سفارتکاروں کے لیے پہلا شراب خانہ کھولا تھا۔

واضح رہے کہ مملکت میں شراب اب بھی مکمل طور پر ممنوع ہے البتہ ملک میں تیزی سے تفریحی ایونٹس، کنسرٹس، سینما اور دیگر سرگرمیوں کی آزادی میں اضافہ ہورہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!