سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر پابندی لگادی

سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر پابندی لگادی

اس اقدام کیوجہ بھی سامنے آگئی
سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک

|

5 Apr 2025

 

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے مسافروں کے لیے ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیاں نافذ کر دی ہیں، جس کے تحت بزنس، ٹورزم اور فیملی وزیز پر کثیر بار داخلے (ملٹی انٹری) کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔  

یہ نئی پالیسی یکم فروری 2025 سے نافذ ہو چکی ہے، جس کے تحت حج کے موسم میں ان ممالک کے شہریوں کو صرف 30 دن کی سنگل انٹری ویزا جاری کی جائے گی۔  

متاثرہ ممالک میں الجزائر، بنگلہ دیش، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائجیریا، پاکستان، سوڈان، تیونس اور یمن بھی شامل ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدامات بغیر اجازت حج میں شرکت اور غیرقانونی ملازمت کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں کچھ افراد بزنس یا فیملی ویزا پر طویل عرصہ تک سعودی عرب میں رہ کر بغیر اجازت حج کرتے تھے یا غیرقانونی کاموں میں ملوث ہو جاتے تھے، جس سے وسائل پر دباؤ اور سلامتی کے مسائل پیدا ہوتے تھے۔  

یہ نئی پالیسی حج، عمرہ، ڈپلومیٹک اور رہائشی ویزا پر لاگو نہیں ہوگی۔ سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ ویژن 2030 کے تحت امیگریشن کنٹرول کو مضبوط بنانے اور حجاج و زائرین کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 

مسافروں کے لیے ہدایات:  

سفر سے پہلے ویزا کی درخواست جلد جمع کروائیں۔  

نئے قوانین کی سختی سے پابندی کریں، ورنہ جرمانہ ہو سکتا ہے۔  

حجاج کرام کو بروقت رجسٹریشن کروانا چاہیے اور اپنی صحت اور ساتھیوں کی تفصیلات اپ ڈیٹ رکھنی چاہئیں۔  

اس تبدیلی کا مقصد سعودی عرب میں غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنا اور حج کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!