18 hours ago
سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحیٰ، پاکستان میں کون منارہا ہے؟

ویب ڈیسک
|
6 Jun 2025
سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں عید الاضحیٰ اج منائی جارہی ہے
سعودی عرب اور مختلف عرب ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام (مکہ) اور مسجد النبوی (مدینہ) میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی۔
حجاج کرام مزدلفہ سے منیٰ واپس آئے، جہاں انہوں نے شیطان کو کنکریاں مارنے (رمی جمرات)، قربانی کرنے، سر منڈوانے اور احرام اتارنے جیسی عبادتیں انجام دی۔
گذشتہ روز جمعرات کو 1.6 ملین سے زائد حجاج نے عرفات کے میدان میں وقوف کیا، جو حج کا سب سے اہم رکن ہے۔ خطبہ عرفات کے دوران فلسطین کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں
سعودی عرب کے ساتھ ساتھ یورپ کے بعض ممالک میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ اس سال یورپ اور شمالی امریکہ کے کئی ممالک میں عید دو مختلف دنوں میں منائی جائے گی۔
امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور یورپ کی مسلم کمیونٹیز مقامی چاند نظر آنے کے مطابق اتوار یا پیر تم عید منائیں گی۔
متحدہ عرب امارات میں دبئی، ابوظہبی اور شارجہ جیسے بڑے شہروں میں عید کی نمازوں کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان میں بوہرہ کمیونٹی نے آج عید منائی، جبکہ کراچی کے صدر، پاکستان چوک، ہیڈری، بلوچ کالونی اور دیگر علاقوں میں کمیونٹی مساجد میں خصوصی نمازیں ادا کی گئیں
رویت ہلال میں اختلاف کی وجہ سے کئی ممالک میں عید الاضحیٰ دو مختلف تاریخوں پر منائی جا رہی ہے، جس کے تحت بعض ممالک میں اتوار یا پیر کو عید کی تقریبات ہوں گی۔
Comments
0 comment