سعودی حکومت پر تنقدی کے جرم میں گرفتار ہونے والے عالم دین رہا، ڈی پورٹ کردیا گیا

سعودی حکومت پر تنقدی کے جرم میں گرفتار ہونے والے عالم دین رہا، ڈی پورٹ کردیا گیا

سعودی حکومت پر تنقید کے بعد عالم دین کو گرفتار کیا گیا تھا
سعودی حکومت پر تنقدی کے جرم میں گرفتار ہونے والے عالم دین رہا، ڈی پورٹ کردیا گیا

ویب ڈیسک

|

29 May 2025

سعودی عرب نے  حکومت پر تنقید کے بعد گرفتار کیے گئے ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا، ایرانی عالم حج کیلیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ایرانی عالم کو رہا کر نے کے بعد انہیں سعودی بدر کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ ایران روانہ ہوگئے۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز ایرانی عالم غلام رضا قاسیمان کو پولیس نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، انہوں نے مملکت میں پھیلنے والی بے حیائی کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کی تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق غلام رضا فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، گرفتاری کے بعد ایران نے سفارتی سطح پر معاملہ اٹھایا اور سپریم کورٹ نے اس گرفتار کو غیر منصفانہ و غیر قانونی قرار دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!