سعودی شہزادہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے
شہزادہ فیصل بن ترکی کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

Webdesk
|
11 Jun 2025
- ریاض: سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن سعود الکبیر آل سعود فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ فیصل بن ترکی کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
Comments
0 comment