سعودی وزارت حج کا زائرین کیلئے اہم پیغام
Webdesk
|
28 Jul 2024
مکہ مکرمہ:سعودی وزارت حج نیبیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو کہا ہے کہ وہ مملکت کے قوانین پرسختی سے عمل کریں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیرون بلکہ اندرون مملکت سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کو یقینی بنائیں۔
وزارت کہا کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا مقصد مسجد الحرام میں غیرمعمولی ازدحام سے زائرین کو بچانا اور انہیں آرام و سہولت سے عمرہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
عمرہ پرمٹ کے حوالے سے وزارت کا مزید کہنا تھا کہ پرمٹ کے وقت کا خاص خیال رکھا جائے اور متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پرعمل کیا جائے۔
بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی قیام کی مدت ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہوجائیں تاکہ کسی قسم کی خلاف ورزی درج ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔
Comments
0 comment