سعودیہ گروپ نے حج سیزن 2024پلان کا اعلا ن کردیا

سعودیہ گروپ نے حج سیزن 2024پلان کا اعلا ن کردیا

اس آپریشنل پلان کے تحت سعودیہ کے 150سے زائد طیاروںپر مشتمل فضائی بیڑے میں1.2ملین سے زائد نشستیں مختص کی گئی ہیں
سعودیہ گروپ نے حج سیزن 2024پلان کا اعلا ن کردیا

Webdesk

|

13 May 2024

کراچی : سعودیہ گروپ نے حج سیزن2024کیلئے اپنے آپریشنل پلان کا اعلان کردیا ہے،جس کا مقصد دنیا بھر سے حجاج کی نقل و حمل کو آسان بنانا،تمام طریقہ کار کو سہل اور ہموار بنانا اور مختلف سروسز مقامات پر انہیںاعلیٰ درجے کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

اس آپریشنل پلان کے تحت سعودیہ کے 150سے زائد طیاروںپر مشتمل فضائی بیڑے میں1.2ملین سے زائد نشستیں مختص کی گئی ہیں، جو آپریشنل کارکردگی اور معیاری خدمات کے حوالے سے نمایاں ہیں۔

یہ اقدام سعودی قیادت کی ہدایت کے عین مطابق اٹھایا گیا ہے ،جسے عازمین حج کی خدمت میںشامل مختلف اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

حج سیزن 2024کے دوران قومی فضائی کمپنی کا 9مئی سے شروع ہونے والا آپریشنل دورانیہ 74دنوں کی آمد و رفت پرمحیط ہے۔

سعودیہ گروپ نے حج سیزن کیلئے پرفارمنس مانیٹرنگ،ٹرمینل آپریشنز،فالو اپ اور دیگر شعبوں کے ساتھ کو آرڈینیشن کیلئے خصوصی طور پر فعال ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

مزید بر آں،جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لاؤنجز میںآپریشنل وسائل فراہم کئے گئے ہیں،اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ایک ہنگامی پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!